اپنے سائے سے خوفزدہ بچی کی دلچسپ حرکات
کہتے ہیں کہ انسان کا اپنا سایہ اس کا بہترین ہمسفر ہوتا ہے جو زندگی میں ہمیشہ اس کے ساتھ رہتا ہے
لاہور(نیٹ نیوز)کہتے ہیں کہ انسان کا اپنا سایہ اس کا بہترین ہمسفر ہوتا ہے جو زندگی میں ہمیشہ اس کے ساتھ رہتا ہے لیکن شاید یہ ننھی بچی اس بات سے نا آشنا ہے ۔ذرا دیکھئے تو امریکہ سے تعلق رکھنے والی اس ننھی بچی کی دلچسپ حرکات، جو ساحل کنارے سیر و تفریح کرتے ہوئے اپنا ہی سایہ دیکھ کر اس قدر حیران و پریشان ہے کہ جیسے یہ کوئی بھوت ہو۔اس ننھی پری نے سائے کو دیکھتے ہی پہلے تو دوڑلگائی تاہم بعد میں اس سائے سے دوستی کر لی اوروقفے وقفے سے اسے پکڑنے کی بھی کوشش کرتی رہی جس کی معصومیت پردیکھنے والوں کو بے اختیار پیار آجاتا ہے ۔