اروی ذیابیطس سے لڑنے اور کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار

 اروی ذیابیطس سے لڑنے اور کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار

اچھی غذا صحت کیلئے ضروری ہوتی ہے کیونکہ اس سے جسمانی ضروریات کیلئے اجزا ملتے ہیں جو افعال کو درست رکھنے میں مدد دیتے ہیں

لاہور (نیٹ نیوز)اچھی غذا صحت کیلئے ضروری ہوتی ہے کیونکہ اس سے جسمانی ضروریات کیلئے اجزا ملتے ہیں جو افعال کو درست رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔اب اگر پاکستان کی بات کی جائے تو یہاں کی چند مخصوص سبزیاں صحت کیلئے بہت زیادہ فائدہ مند ہیں اور ان میں سے ایک اروی بھی ہے ماس کا نہ صرف ذائقہ ہوتا ہے بلکہ یہ صحت کیلئے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہے ۔ بھورے رنگ کی یہ سبزی مختلف طریقوں سے بناکر کھایا جاتا ہے ۔اروی غذائی فائبر فراہم کرنے کیلئے بہترین ذریعہ ثابت ہوتی ہے جس سے پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے اور زیادہ کھانا ممکن نہیں رہتا، سو گرام اروی میں 5.1 گرام فائبر ہوتا ہے جبکہ اس میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں، جس سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے ۔یہ ذیابیطس سے لڑنے میں بھی مددگارہے ،اروی لو گلیسمیک فوڈ ہے یعنی یہ جگر میں گلوکوز ٹوٹنے کے عمل کو سست کرتی ہے ، اس میں موجود نشاستہ آسانی سے جذب اور ہضم نہیں ہوتا، جس سے کھانے کے بعد بلڈ شوگر لیول اوپر نہیں جاتا، جس سے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے ۔اروی دل کوتحفظ بھی دیتی ہے ،اس میں موجود فائبر سے جسم میں کولیسٹرول لیول کم ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں