دنیا کا پہلا کرتب دکھانے والا انسان بردار ڈرون تیار

دنیا کا پہلا کرتب دکھانے والا انسان بردار ڈرون تیار

کروشیا نے دنیا کا پہلا کرتب دکھانے والا انسان بردار ڈرون تیار کر کے فضائی سفر میں انقلاب برپا کردیاہے ۔

زغرب (نیٹ نیوز)کروشیا کی کمپنی کے تیار کردہ اس ایروبیٹک ڈرون میں ایک شخص کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ یہ پہلا ڈرون ہے جو باقاعدہ طیاروں کی طرح کرتب اور ہوابازی کی صلاحیت رکھتا ہے ،اس میں 12 روٹر نصب کئے گئے ہیں جس کی بدولت یہ ہوا میں پلٹتا اور جھپٹتا ہے اور 87میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔منفرد نوعیت کے اس ڈرون کی ابتدائی پرواز میں کسی مسافر کی بجائے ایک ڈمی کو بٹھایا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں