سائنسدانوں نے جاسوسی کا توڑ کرنے کیلئے ’’خاموشی کا کڑا‘‘ایجاد کرلیا

سائنسدانوں نے جاسوسی کا توڑ کرنے کیلئے ’’خاموشی کا کڑا‘‘ایجاد کرلیا

جاسوسی کا توڑ کرنے کیلئے یونیورسٹی آف شکاگو میں کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کے ماہرین نے ’’خاموشی کا کڑا‘‘ایجاد کرلیا جو 24 عدد الٹراساؤنڈ سپیکروں سے لیس ہے

شکاگو(نیٹ نیوز)آن ہونے پر اس سے الٹراساؤنڈ لہریں خارج ہونے لگتی ہیں جو اسے پہننے والے کے چاروں طرف پھیل جاتی ہیں، یہ لہریں انسان کو تو سنائی نہیں دیتیں لیکن آس پاس موجود مائیکروفونز تک پہنچ کر ان میں ایسا شور پیدا کردیتی ہیں کہ وہ کچھ بھی سننے اور ریکارڈ کرنے کے قابل نہیں رہتے ۔ کم از کم آواز کی ریکارڈنگ کی حد تک اس کڑے سے جاسوسی کا موثر توڑ کیا جاسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں