ریوبک کیوب سے بنی مونا لیزا کی تصویر 5 لاکھ یورو میں فروخت
ریوبک کیوبک کے ٹکڑوں سے بنی مونا لیزا کی ایک اور تخلیق ریکارڈ رقم میں فروخت ہوئی ہے
فرانس(نیٹ نیوز)ریوبک کیوبک کے ٹکڑوں سے بنی مونا لیزا کی ایک اور تخلیق ریکارڈ رقم میں فروخت ہوئی ہے ۔ریوبک کیوب کے تین سو کے قریب ٹکڑوں سے بنی یہ تصویر لگ بھگ پانچ لاکھ یورو میں نیلام ہوئی ہے جو مقررہ اندازے سے کہیں زیادہ ہے ۔پیرس کی ایک آرٹ گیلری میں فروخت ہونے والی یہ تصویر سڑک کنارے تصاویر بنانے والے ایک فنکار فرینک سلاما نے تیار کی ہے ۔ اس سے قبل فرینک پکسل سے خلائی حملہ آور کے موزائیک تخلیق کرچکے ہیں جو دنیا بھر میں مشہور ہوئے ہیں۔اگرچہ مونا لیزا کی نئی پینٹنگ کے متعلق ان کا خیال تھا کہ وہ ڈیڑھ لاکھ یورو یا اس سے کچھ زائد کی رقم میں بک جائے گی لیکن حیرت انگیز طور پر اس سے بھی ساڑھے تین گنا زائد رقم میں فروخت ہوئی یعنی 4 لاکھ 80 ہزار یورو میں نیلام ہوئی ہے ۔ فرینک کے مطابق ان کا یہ کام ریوبک کیوبزم کہلاتا ہے اور وہ اس پر بہت کام کرچکے ہیں ۔