امریکی کھلاڑی کی چلی کی134فٹ بلند آبشار پر کائیکنگ

امریکی کھلاڑی کی چلی کی134فٹ بلند آبشار پر کائیکنگ

خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین منچلوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے ۔تاہم ان میں سے کچھ سر پھرے اپنا شوق پورا کرنے کیلئے خطرناک راستوں کا سفر بھی با آسانی کر لیتے ہیں اور ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں

چلی(نیٹ نیوز)خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین منچلوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے ۔تاہم ان میں سے کچھ سر پھرے اپنا شوق پورا کرنے کیلئے خطرناک راستوں کا سفر بھی با آسانی کر لیتے ہیں اور ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔وائرل ہونیوالی ویڈیو میں نظر آنے والے اس خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جو ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے چلی کی بلند آبشار پر پہنچ گیا۔ایڈونچر کے شوقین ڈینی جیکسن نامی امریکی کھلاڑی نے چلی کی134 فٹ بلند Salto del Maule نامی آبشار پرنہ صرف کائیکنگ کا شوق پورا کیا بلکہ اس دوران خوب کرتب بھی دکھائے ، جیسے یہ اُس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں