پیرو میں مرغوں کی لڑائی اوربل فائٹنگ کو قانونی قرار دیدیا گیا
کئی لاطینی امریکی ممالک میں مرغوں کی لڑائی اور بل فائٹنگ کو ایک ثقافتی سرگرمی و روایت کے طور پر دیکھا جاتا ہے اوراب پیرو کی اعلیٰ ترین عدالت نے ان پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے
لیما(نیٹ نیوز)عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملک میں مرغوں اور بیلوں کی لڑائی پر پابندی نہیں لگائی جائے گی۔ عدالت کی صدر ماریانیلا مرنڈا نے بتایا کہ ایسی لڑائیوں کو غیر آئینی قرار دینے کیلئے مطلوبہ ووٹ نہیں ملے ۔ماریا نیلا مرنڈا ان 3 ججوں میں سے ایک ہیں، جو پابندی کے حق میں تھیں تاہم 5مطلوبہ ووٹ نہ ملنے کی وجہ سے پابندی نہیں لگائی جا سکی۔