انٹارکٹکا میں خون کے رنگ کی برف بار ی سے لوگ خوفزدہ
برف سے ڈھکے براعظم انٹارکٹکا میں برفباری کے بعد سڑک خون سے رنگ گئی جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں
انٹارکٹکا(نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کیمطابق انٹارکٹکا میں برفباری کے بعد سڑک خون سے رنگ گئی، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سرخ رنگ کی برف کم سورج کی روشنی کی عکاسی کرتی ہے اور تیزی سے پگھلنے کا سبب بنتی ہے ۔سائنسدانوں کیمطابق آب و ہوا کی تبدیلی میں معاون ایک گیس کی وجہ سے برف نے خون کا سرخ رنگ اختیار کیا۔انٹارکٹکا میں ورناڈسکی ریسرچ بیس میں کام کرنیوالے سائنسدانوں نے اسے ’’راسبیری آئس ‘‘ کا نام دیا ہے ۔