برطانوی پارلیمنٹ میں 17ویں صدی کا خفیہ دروازہ دریافت
برطانوی پارلیمنٹ میں 350 سال پُرانا خفیہ دروازہ دریافت ہوا ہے
لندن (نیٹ نیوز)اس دروازے سے ماضی کی عظیم شخصیات گزری ہوں گی جن میں 17 ویں صدی کے رکن پارلیمنٹ سیموئل پیپس اور برطانیہ کے پہلے باضابطہ وزیراعظم رابرٹ والپول بھی شامل ہیں۔یہ خفیہ دروازہ جو ایک راہداری میں کھلتاہے ، پارلیمنٹ میں جاری تزئین و آرائش کے کام کے دوران دریافت ہوا، دروازے کی بنیاد 1660 میں بادشاہ چارلس دوم کی تاج پوشی کی تقریب کیلئے رکھی گئی تھی اوراس دروازے سے مہمان تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے ۔