سب سے وزنی ٹراؤٹ پکڑنے کا ریکارڈ 62سال بعد ٹوٹ گیا

سب سے وزنی ٹراؤٹ پکڑنے کا ریکارڈ 62سال بعد ٹوٹ گیا

امریکی شہری نے 37 پونڈ وزنی ٹراؤٹ مچھلی کا شکار کرکے امریکی ریاست ہمپشائر کا 62 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

نیویارک (نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں تھامس نائٹ نامی شخص نے 37 پاؤنڈ وزنی میٹھے پانی کی ٹراؤٹ مچھلی پکڑی ہے جو عمومی طور پر برفیلی جھیلوں کو اپنا مسکن بناتی ہے اور دنیا بھر میں اپنی لذت کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے ۔ریاست ہمپشائر میں اس سے قبل 1958 میں 28 پاؤنڈ وزنی ٹراؤٹ مچھلی شکار کی گئی تھی جو اب تک کا ایک ریکارڈ تھا جسے 62 سال بعد58سالہ پیشہ شکاری اورمچھلیوں کے تاجر تھامس نائٹ نے توڑ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں