کھال پر چپک کر خون میں شکر کم ہونے سے روکنے والا پیوند

کھال پر چپک کر خون میں شکر کم ہونے سے روکنے والا پیوند

کینیڈا میں طبّی ماہرین نے ٹائپ ون ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ایک ایسا ذہین پیوند تیار کرلیا ہے

ٹورنٹو(نیٹ نیوز) جو کسی سٹیکر کی طرح جلد پر چپک جاتا ہے اور خون میں شوگر کم ہونے کی صورت میں گلوکوز خارج کرتا ہے جس سے خون میں شکر کی مقدار واپس نارمل ہوجاتی ہے ۔اس پیوندکو یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے پروفیسر لیزلی ڈین کی نگرانی میں ماہرین کی ٹیم نے تیار کیا ہے ۔ اس پیوند میں باریک باریک سوئیاں موجود ہیں جو تعداد میں 100 ہیں، ان میں سے ہر ایک کی لمبائی ایک ملی میٹر سے بھی کم ہے جبکہ یہ اندر سے کھوکھلی بھی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں