امریکی سائنس دانوں نے آب حیات بنانے کا دعویٰ کردیا
سائنس دان آبِ حیات جیسا ہی ایک محلول تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیاہے
نیویارک(نیٹ نیوز)سائنس دان آبِ حیات جیسا ہی ایک محلول تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیاہے کہ مختلف پروٹینز کا یہ آمیزہ انسانی خلیوں کو عمر کے ساتھ پہنچنے والے نقصان کو دوبارہ ٹھیک کر دیتا ہے اور خلیے پھر سے جوان ہو جاتے ہیں۔سٹین فورڈ یونیورسٹی سکول آف میڈیسن سے وابستہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر تھامس رینڈو کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی تحقیق میں پروٹینز کا یہ آمیزہ کچھ عمر رسیدہ چوہوں کو دیا اور ان پر اس کے اثرات نے ہمیں حیران کر دیا ،یہ واقعی آب حیات ہے ۔