25سال بعد ’’ستونِ تخلیق‘‘کی نئی تصاویر جاری کردی گئیں

  25سال بعد ’’ستونِ تخلیق‘‘کی نئی تصاویر جاری کردی گئیں

ناسا اور یورپی خلائی ایجنسی نے ایگل نیبیولہ اور اس کے اطراف کی مشہورتصویر اس بار انفرا ریڈ میں شائع کی ہے

لاس اینجلس (نیٹ نیوز) جسے ستونِ تخلیق یا پِلرز آف کری ایشن کا نام بھی دیا گیا تھا۔سب سے پہلے یہ تصویر 1995 میں ہبل خلائی دوربین کی ایک سے زائد تصاویر کو جوڑ کر بنائی گئی تھی تاہم اب یہ تصویر انفراریڈ کیمرے سے لی گئی ہے اور قدرے واضح ہے جس میں گردوغبار، گیسیں اور نیلا سایہ ستونوں کو ایک خوبصورت روپ دے رہا ہے ۔ یہ تصویر بھی ہبل خلائی دوربین کے ذریعے ہی لی گئی اور25 سال بعد دوبارہ تصویر منظر عام پر آئی ہے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں