امریکی تاجر کورونا سے بچنے کیلئے 50کروڑروپے کرایہ دینے لگا

 امریکی تاجر کورونا سے بچنے کیلئے 50کروڑروپے کرایہ دینے لگا

امریکا میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد امیرافراد شہر چھوڑ کر انسانوں سے دور عارضی پناہ گاہوں کا رخ کررہے ہیں،

نیویارک(نیٹ نیوز) ایک تاجر نے نیویارک سے دور محفوظ مکان کرائے پر لیا جس کا معاوضہ 30 لاکھ ڈالر یعنی 50کروڑ پاکستانی روپوں سے زائدکے برابر ہے ۔نیویارک میں ٹیکسٹائل سے وابستہ ارب پتی نے نیویارک سے دو گھنٹے کی مسافت پر لانگ آئی لینڈ میں ایک شاندار گھر کرائے پر لیا ،اگرچہ یہ علاقہ بھی کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ نہیں لیکن یہاں وسیع لان ہے جہاں وہ چھپ سکتے ہیں،اس قصبے کا نام برج ہیمپٹن ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں