فلپائن کی خواتین سوئپرز کا لاک ڈاؤن کے دوران سڑک پر ڈانس

فلپائن کی خواتین سوئپرز کا لاک ڈاؤن کے دوران سڑک پر ڈانس

فلپائن میں لاک ڈاؤن کے دوران سوئپرز نے کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ،

منیلا (نیٹ نیوز) اس حوالے سے ویڈیو وائرل ہوگئی۔دنیا بھر کی طرح فلپائن میں بھی لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے اور شہری گھروں میں وقت گزار رہے ہیں تاہم ایسے وقت میں بھی فلپائن کے منڈالیونگ شہر کی صفائی پر مامورخواتین عملے کے حوصلے جوان ہیں۔ ان خواتین سوئپرز نے اپنا حوصلہ بلند رکھنے اورپر عزم رہنے کیلئے سڑک پرشاندار ڈانس کیا۔سوئپرز کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین عملے کے عزم کی تعریف کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں