لاک ڈاؤن میں بندروں کا نیا مشغلہ ،پتنگ بازی کرنے لگے

لاک ڈاؤن میں بندروں کا نیا مشغلہ ،پتنگ بازی کرنے لگے

بھار ت میں بندر پتنگ بازی کرنے لگے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد دنیا بھر میں جنگلی جانور انسانی آبادیوں میں نظر آرہے ہیں

نئی دہلی (نیٹ نیوز)اور وہ بلا خوف مٹر گشت کررہے ہیں۔عام طور پر مشہور ہے کہ بندر خوراک کی تلاش کیلئے انسانی طرز عمل اپناتے ہیں لیکن بندر اب انسانوں والے دیگر کاموں میں بھی ماہر نظر آنے لگے ہیں ۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ بندر ایک گھر کی چھت پر چڑھ کر پتنگ بازی کررہا ہے جبکہ صارفین اس کی تعریف میں قصیدے بیان کرتے رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں