میکسیکو کا مشہور ساحل ویران، مگر مچھوں نے ڈیرہ جمالیا
میکسیکو کی ریاست واخاکا میں سیاحوں کے لئے کئی بیچ بنائے گئے ہیں جہاں ہر وقت سیاحوں کا رش رہتا ہے
میکسیکو سٹی (نیٹ نیوز) لیکن اب کورونا وائرس کے باعث واخاکا کے سیاحتی مقام ویران ہوگئے ہیں اورایک دہائی میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ سیاحتی مقام پر مگر مچھ آرام کرتے نظر آئے ہیں۔یہ ہی نہیں ہوٹل اور ریزورٹس بند ہونے سے چیتے بھی ہوٹل کی لابی میں دندناتے نظر آرہے ہیں۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث سیاحتی مقامات بالکل بند ہیں،دنیا بھر کے کئی ممالک میں مہلک وائرس کے باعث سیاحتی سرگرمیاں ماند پڑگئی ہیں۔