پاکستانی نوجوان کی شہد کی مکھیوں سے دوستی ہو گئی
صحرائے تھر میں شہد کی مکھیوں اور نوجوان کی دوستی مثال بن گئی۔
کراچی(صباح نیوز)گزشتہ دس سالوں سے شہد نکالنے والے پاکستانی نوجوان حبیب اللہ اور شہد کی مکھیوں کے میل ملاپ نے علاقہ مکینوں کو حیران کر دیا ہے ۔تھرپارکر کے شہر چھاچھرو کے رہائشی حبیب اللہ کی وجہ شہرت شہد کی مکھیوں سے اس کی وہ دوستی ہے جو اب علاقے بھر میں مشہور ہو گئی ہے ۔یہ نوجوان گزشتہ 10 سالوں سے شہد توڑنے کا کام کرتا ہے مگر آج تک کسی ایک بھی مکھی نے اسے نہیں کاٹا،وہ شہد نکالتے وقت زہریلی مکھیوں کو مٹھیوں میں بھر بھر کے اڑاتا ہے ۔