جاپان کے پول میں موجود دنیا کی تنہا ترین ڈولفن ہلاک

جاپان کے پول میں موجود دنیا کی تنہا ترین ڈولفن ہلاک

جاپان کے ایک پول میں موجود ‘دنیا کی تنہا ترین ڈولفن’ ہلاک ہوگئی۔ڈولفن جس کا نام ہنی تھا،

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان کے ایک پول میں موجود ‘دنیا کی تنہا ترین ڈولفن’ ہلاک ہوگئی۔ڈولفن جس کا نام ہنی تھا، ٹوکیو کے مرین پارک ایکوریم کے ایک پول میں موجود تھی، اس ڈولفن کو کچھ پینگوئنز اور دیگر چھوٹے جانوروں کے ہمراہ اس تفریحی مقام پر رکھا گیا تھا۔سنہ 2011 کے زلزلے اور فوکو شیما ایٹمی اخراج کے بعد یہ پارک بند کردیا گیا ، ایک ملازم ڈولفن سمیت دیگر جانوروں کو کھانا کھلانے پر مامور تھا تاہم مجموعی طور پر ان جانوروں کی حالت نہایت ابتر ہوگئی تھی۔ ایک امریکی فلاحی ادارے دا ڈولفن پراجیکٹ نے بتایا ہے کہ مذکورہ ڈولفن گزشتہ ماہ 29 مارچ کو دم توڑ گئی ہے ۔ڈولفن کی موت کے بعد اب متعلقہ ادارے و حکام ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ پارک کی انتظامیہ نے کھلے پانی میں تیرنے والے جانوروں کو ظالمانہ طریقے سے چھوٹی سی جگہ میں قید کر رکھا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں