جڑی بوٹیوں کی چائے سے کورونا وائرس کے علاج کا دعویٰ
مشرقی افریقہ کے ملک مڈغاسکر نے دعویٰ کیا ہے کہ مقامی طور پر پیدا ہونیوالی جڑی بوٹی سے بنی چائے کورونا وائرس کا علاج ثابت ہوسکتی ہے ،
ٹوآماسینا(نیٹ نیوز) جڑی بوٹی کا اب تک کوئی بین الاقوامی ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔مڈغاسکر کے صدر ایندرے رجولین نے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ ریسرچ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اس چائے سے اب تک کورونا وائرس کے 2 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،یہ چائے 7 روز کے اندر اپنا اثر دکھاتی ہے ۔صدر نے سب کے سامنے جڑی بوٹیوں سے بنی ہوئی یہ چائے پی کر بھی دکھائی۔