لوگوں کو گھروں میں بند رکھنے کیلئے چڑیل گلیوں میں آگئی
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بھارت میںخاتون کوچڑیل کا روپ دیکر گلیوں میں گشت کرایا جانے لگا، لوگ اس کی پائل کی آواز سن کر گھروں میں سہم کر بیٹھنے پر مجبور ہیں
ممبئی (نیٹ نیوز) تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے ایک گاؤں کی پنچائت نے لوگوں کو گھروں میں رکھنے کیلئے نئی حکمت عملی سوچی اور ایک خاتون کو چنا کو ساڑھی پہناکر،منہ پر سفید رنگ کا چاک لگا کراورپاؤں میں پائل باندھ کر رات کے وقت گلیوں میں گشت پرمامورکردیا،خوفناک نظر آنیوالی خاتون اورپائل کی آواز سے ڈر کر لوگ گھروں میں دبک کر بیٹھ گئے ۔