لاک ڈاؤن ، برازیل میں بالکونی سینما متعارف کرادیاگیا
برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں بالکونی سینما کی دھوم مچ گئی، شہری اپنے گھروں کی بالکونیوں میں کھڑے ہو کر فلمیں دیکھنے لگے
ریوڈی جنیرو(نیٹ نیوز)کورونا وائرس کے باعث ہونیوالے لاک ڈاؤن کی صورتحال میں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں مقامی حکومت نے شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کا منفرد انداز اپنایا اور بالکونی سینما بنا ڈالا۔ مقامی حکومت نے گاڑیوں پر بڑی سکرینز لگائیں اور شہر کے مختلف مقامات پر ان گاڑیوں کو اپارٹمنٹس کے سامنے کھڑا کردیا اور فلمیں نشر کیں،شہریوں نے گھروں کی بالکونیوں میں کھڑے ہوکر فلمیں انجوائے کیں ۔