پوتی نے دادی کی خواہش پر احتیاطی’’ہگ ٹائم ڈیوائس ‘‘بنالی

پوتی نے دادی کی خواہش پر احتیاطی’’ہگ ٹائم ڈیوائس ‘‘بنالی

کورونا وائرس کی خطرناک وبا نے دنیا کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے جبکہ ماہرین کی جانب سے احتیاطی تدابیر بتائی جا رہی ہیں

نیویارک (نیٹ نیوز)ان احتیاطی تدابیر میں لوگوں کو ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے یا گلے ملنے سے بھی منع کیا جا رہا ہے اورسماجی فاصلہ اب بے حد اہم ہو گیا ہے ۔ امریکی ریاست الینوائے میں ایک پوتی نے بھی اپنی دادی کی گھر والوں سے ملنے اور گلے لگانے کی خواہش پوری کرنے کی ٹھانی اوراحتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے ’’ہگ ٹائم ڈیوائس‘‘بنا لی ، دادی نے احتیاطی ڈیوائس کے ذریعے پوتا ،پوتی اور دیگر گھر والوں کو گلے لگایا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں