7سے 9انچ لمبی گردن والے کچھوے کی نسل ناپید ہونے لگی

7سے 9انچ لمبی گردن والے کچھوے کی نسل ناپید ہونے لگی

جانوروں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی ایک عالمی تنظیم نے سانپ جیسی گردن والے کچھوے ’’سنیک نیکڈ ٹرٹل ‘‘کو ناپیدی کے خطرے سے دوچار نسل میں شمار کر رکھا ہے

جکارتہ (نیٹ نیوز) کچھوے کی یہ نسل صرف انڈونیشیا کے ایک چھوٹے سے جزیرے روٹ آئی لینڈ پر پائی جاتی ہے ۔ اس کی گردن 7سے 9انچ لمبی ہوتی ہے اور کمرشل مارکیٹ میں یہ کچھوے نہایت اونچی قیمت پر بیچے جاتے ہیں۔ عالمی تنظیم کا کہناہے کہ اس کچھوے کی خریدو فروخت نہ روکی گئی تو چند سال تک اس کی نسل ناپید ہوجائے گی اس حوالے سے جلد اقدامات ضروری ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں