فالج کے مریضوں کے لیے مددگار روبوٹک لباس
فالج اور لقوے کے مریض بہت تیزی سے اپنے اعضا کی حرکات کھودیتے ہیں
ٹیکساس(نیٹ نیوز) اب ہارمنی ایس ایچ آر روبوٹک لباس اس کیفیت میں بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔ یہ نظام ٹیکساس کے شہر آسٹن میں واقع ایک فرم، ہارمنی بایونکس نے تیار کیا ہے ۔ بیرونی روبوٹک ڈھانچے یا ایکسو سکیلیٹن کو اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب مریض بیٹھا ہوا ہو۔ اس کیفیت میں بازو کے اوپر اور نچلے حصے پر اسے نرمی سے چسپاں کیا جاتا ہے جہاں پورا نظام بازو کے وزن کو سنبھالتا ہے ۔ اگلے مرحلے میں پہلے سے ہی ہدایات یا پروگرام کے ذریعے ہی روبوٹ کے بازو حرکت کرتے ہیں اور مریض کے اعصابی نظام کو فراموش کردہ حرکات یاد دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ساتھ ہی بازو مریض کو ورزش بھی کراتے رہتے ہیں۔ اس طرح مریض کی جلد بحالی میں بہت مدد ملتی ہے ۔ یہ دھیرے دھیرے کندھے کو بھی بحال کرسکتا ہے ۔