بیوی کی کرونا سے موت، شوہر کی عجیب وغریب حرکت
بھارت میں بیوی کا کوروناٹیسٹ مثبت آنے پر شوہر فرار ہوگیا
نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی شہر بنگلورو سے تعلق رکھنے والا شہری اس وقت گھر چھوڑ کر فرار ہوگیا جب اسے پتا چلا کہ اس کی بیوی کورونا کا شکار ہوچکی ہے ، مذکورہ خاتون مریضہ گزشتہ روز انتقال کرگئی۔رپورٹ کے مطابق بھارتی جوڑے کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی اور وہ بنگلورو کے علاقے مہالکشمی میں رہائش پذیر تھے ، فرار ہونے والے شوہر کی تاحال کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔بھارتی عورت کو گزشتہ دنوں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کورونا کے باعث انتقال کرگئی۔ شوہر کورونا رپورٹ آنے کے بعد سے ہی فرار ہے اور اب تک کوئی خبر نہیں ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر بیوی کی آخری رسومات میں بھی شریک نہیں ہوا، مذکورہ شخص کی تلاش کیلئے مختلف علاقوں میں چھان بین کررہے ہیں، امید ہے جلد شہری کو ڈھونڈ نکالیں گے ۔