سگریٹ نوشی کے نقصانات کم کرنے کیلئے 4 مفید ٹپس
طبی ماہرین کے مطابق سیگریٹ نوشی کے نتیجے مین جسم کے ہر اعضا پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں
لاہور(نیٹ نیوز) جس میں پھیپھڑوں کی کارکردگی کا بری طرح سے متاثر ہونا ، کھانسی ، آنکھوں کی بنائی کا کمزور ہونا ، دل کے عارضے میں مبتلا ہونا ، بانجھ پن کا شکار ہونا شامل ہے ۔سگریٹ نوشی چھوڑنا ہی ان سب مسائل کا حل ہے جبکہ کچھ عادتوں میں تبدیلیاں لا کر صحت کو زیادہ بگڑنے سے بچایا جا سکتا ہے ۔طبی ماہرین کی جانب سے پانی کا زیادہ استعمال تجویز کیا جاتا ہے ، پانی کے استعمال سے جسم میں موجود مضر صحت مادوں کا صفایا ہوتا ہے جس سے صحت پر منفی اثرات آتے ہیں ۔ورزش کے ذریعے پھیپھڑوں سمیت مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے ۔سگریٹ نوشی کے عادی افراد کو ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال لازمی کرنا چاہیے ۔لمبے عرصے تک تمباکو نوشی کے عادی افراد کو روٹین چیک اپ ضروری کر انا چاہیے ۔