رات کے وقت بجلی بنانے والے اینٹی سولر پینل تیار
جرمنی کے سائنس دانوں نے رات کے وقت بجلی پیدا کرنے والے اینٹی سولر پینل تیار کرلئے ہیں
فرینکفرٹ (نیٹ نیوز)تفصیلات کے مطابق سائنس دانوں نے رات میں بجلی پیدا کرنے والی سولر ٹیکنالوجی ڈھونڈ نکالی ہے جو رات میں زمین کی گرمی سے بجلی پیدا کرسکے گی۔خصوصی طور پر تیار کئے گئے پینل اپنے اردگرد رات کے وقت زمین سے نکلنے والی معمولی سی ریڈی ایشن کو کھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اسی ریڈی ایشن کو بجلی میں بدلنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی صاف اور ماحول دوست توانائی کی پیداوار کی جانب ایک مثبت قدم ہے ۔