جاپانی شخص خوش رہنے کیلئے ‘‘آنسو بہانا ’’ سکھانے لگا

جاپانی شخص خوش رہنے کیلئے ‘‘آنسو بہانا ’’ سکھانے لگا

جاپان میں ایک صاحب ایسے بھی ہیں جو خود کو ‘‘آنسوؤں کا استاد’’ کہتے ہیں اور گزشتہ آٹھ سال میں پچاس ہزار سے زائد لوگوں کو باقاعدہ آنسوؤں سے رونے کی تربیت بھی دے چکے ہیں

ٹوکیو(نیٹ نیوز)ان کا نام ہائیدیفومی یوشیدا ہے ۔ اپنی ویب سائٹ ‘‘ٹیئرز ٹیچر’’ پر وہ بتاتے ہیں کہ انہوں نے نفسیات اور تعلیم کے علاوہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی ڈگری بھی لے رکھی ہے ۔ نفسیات میں رونے اور آنسو بہانے سے ہمارے دماغ اور اعصاب پر دباؤ کم ہوتا ہے ، دل کی دھڑکنیں معمول پر کم ہوتی ہیں جبکہ مجموعی طور پر صحت بھی اچھی رہتی ہے ۔ علاوہ ازیں رونے کے بعد انسان خود کو ہلکا پھلکا اور پہلے سے بہتر محسوس کرتا ہے ۔ یوشیدا نے کہا اگر آپ ہفتے میں صرف ایک بار آنسو بہانے کا معمول بنالیں تو آپ اعصابی تناؤ سے آزاد زندگی گزار سکیں گے ۔ انفرادی تربیت کے علاوہ یوشیدا رونا سکھانے کی ورکشاپس بھی منعقد کر اتے رہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں