کور ونا سے بچاؤ:سماجی دوری برقرار رکھنے والا لباس تیار
ایک فیشن ڈیزائنر نے وبائی صورتحال سے متاثر ہوکر سماجی دوری قائم رکھنے والا لباس بنا لیا ہے
لاہور(دنیا مانیٹرنگ ) انسٹاگرام صارف شی نے سماجی دوری کے اصولوں کے مطابق ایسا لباس بنانے کا فیصلہ کیا جس کی چھ فٹ گھیر ہو۔شی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ یہ معاشرتی فاصلہ قائم کرنے والا لباس ہے ۔فیشن ڈیزائنر نے 12 فٹ کا ایسا گلابی لباس تیار کیا جسے زیب تن کرنے کے بعد اتنا فاصلہ قائم ہوجاتا ہے کہ ایک شخص کا ہاتھ بھی دوسرے شخص تک نہیں پہنچتا۔ واضح رہے کہ اس لباس کو تیار کرنے میں 2 ماہ کا دورانیہ لگا ہے تاہم 2 ماہ کی ڈیزائنر کی محنت کے بعد یہ خوبصورت لباس تیار ہوا۔