گفتگو کو اشاروں کی زبان والی ویڈیو میں بدلنا ممکن ہوگیا
اب سماعت سے محروم افراد کیلئے ایک نئی اختراع بنائی گئی ہے جو بولے جانے والے الفاظ کو ایک ویڈیو ماڈل سے ظاہر کردیتی ہے ، اس طرح بہت مؤثر انداز میں سماعت اور بصارت سے محروم ان افراد تک اپنی بات پہنچائی جاسکتی ہے
لندن(نیٹ نیوز) برطانوی کمپنی نے ایک سافٹ ویئر بنایا ہے جو نیورل نیٹ ورک کی طرز پر کام کرتا ہے اور ڈیجیٹل کردار تخلیق کرتا ہے ۔ جیسے ہی کوئی گفتگو کرتا ہے یہ اشاروں کی زبان ادا کرنے والے ڈیجیٹل ماڈل سے ویڈیو کی صورت میں ادا ہوتی ہے ۔ عین حقیقی تصاویر والی ویڈیو ظاہر ہوتی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے کوئی ماہر اپنے اشارے سے کچھ سمجھارہا ہے ۔