سائنسدانوں نے کائنات کی قدیم ترین کہکشاں دریافت کرلی

سائنسدانوں نے کائنات کی قدیم ترین کہکشاں دریافت کرلی

سائنسدانوں کی ایک عالمی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے کائنات کی قدیم ترین کہکشاں دریافت کرلی ہے جو آج سے 13 ارب 40 کروڑ سال پہلے وجود میں آچکی تھی

ہوائی(نیٹ نیوز) یہ کہکشاں جسے سائنسدانوں نے ‘‘جی این زیڈ 11’’ کا نام دیا ہے ‘‘دُبِّ اکبر’’ کہلانے والے مشہور آسمانی جھرمٹ کی سمت میں واقع ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ اس کہکشاں سے چلنے والی روشنی ہم تک 13 ارب 40 کروڑ سال میں پہنچی ہے لیکن اس طویل عرصے میں یہ ہم سے اور بھی دُور ہوچکی ہے ۔محتاط اندازے کے مطابق، اس وقت یہ کہکشاں ہم سے تقریباً 32 ارب نوری سال دور ہے ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے زیادہ دوری پر کسی کہکشاں کا دریافت ہونا بے حد مشکل ہوگا کیونکہ شاید یہ اس مقام سے بہت قریب ہے جسے ہم ‘‘قابلِ مشاہدہ کائنات کی حد’’ یا ‘‘کائناتی دیوار’’ بھی کہتے ہیں۔ یہ تحقیق ریسرچ جرنل ‘‘نیچر ایسٹرونومی’’ میں شائع ہوئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں