کسی انسان یا چیز کو چھونے پر بجلی کا جھٹکا لگنے بارے جانئے

 کسی انسان یا چیز کو چھونے پر بجلی کا جھٹکا لگنے بارے جانئے

کیا آپ کو کبھی کسی فرد یا کسی عام سی چیز کو چھونے پر ہلکے سے بجلی کے جھٹکے کے تجربے کا سامنا ہوا ہے ؟

لاہور(نیٹ نیوز)درحقیقت ہمارے ارگرد ہر چیز ایٹمز سے بنی ہوتی ہے اور ان میں انسانی جسم بھی شامل ہے ، یہ ایٹمز پروٹون، الیکٹرون اور نیوٹرون کا امتزاج ہوتے ہیں۔ان میں سے ہر ایک میں بالترتیب پازیٹو، نیگٹو یا نیوٹرل چارج ہوتا ہے ، اگرچہ ایٹمز میں ان تینوں ذرات کی تعداد متوازن ہوتی ہے ، تاہم الیکٹرونز ہر وقت ایک سے دوسری جگہ سفر کرتے رہتے ہیں۔یعنی وہ فرنیچر سے ہمارے ملبوسات میں منتقل ہوسکتے ہیں اور وہاں سے ہاتھ ملانے پر کسی دوسرے فرد کو بجلی کا ایک ہلکا سے جھٹکا دے سکتے ہیں۔ ایسا تجربہ سرد موسم میں زیادہ ہوسکتا ہے یا ایسی جگہوں پر جہاں موسم خشک اور سرد ہو، کیونکہ ہوا میں زیادہ نمی قدرتی کنڈکٹر کا کام کرتی ہے اور اس طرح کے ہلکے برقی رو کی روک تھام کرتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں