600ملین ڈالر کا پیزا،قیمت کا احسا س 10سال بعد ہوا

600ملین ڈالر کا پیزا،قیمت کا احسا س 10سال بعد ہوا

دنیا کا سب سے مہنگا پیزا پہلی بار کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کے بدلے فروخت کیا گیا

نیویارک (نیٹ نیوز) اس پیزا کی خریداری 10سال قبل کی گئی تھی اور آنے والے وقتوں میں بھی شاید یہ ریکارڈ نہ ٹوٹ سکے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 10برس قبل 600 ملین ڈالر میں تاریخ کا سب سے مہنگا پیزا خریداگیاتھا۔ مئی2010 میں پیزا 10 ہزار بٹ کوائنز میں خریدا گیا، جو کرپٹو کرنسی کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق 600 ملین امریکی ڈالر کے برابر رقم بنتی ہے ۔اسوقت پیزا کی قیمت 30 ڈالر تھی جبکہ اس وقت ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت 0.003 ڈالر سے زیادہ نہیں تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں