ملکہ وکٹوریہ کا چاکلیٹ کا تحفہ 121سال بعد مل گیا

ملکہ وکٹوریہ کا چاکلیٹ کا تحفہ 121سال بعد مل گیا

ایک سو اکیس سال قبل ملکہ برطانیہ کی جانب سے جنوبی افریقہ میں لڑنے والے فوجی کو بھیجی جانے والی چاکلیٹ بار اسی حالت میں ملی ہے

لندن(نیٹ نیوز)رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ چاکلیٹ بوئر جنگ لڑنے والے ایک فوجی سر ہینری ایڈورڈ پاسٹن کو بھجوائی گئی جو ان کے ہیلمٹ سے ملی ہے ۔یہ چاکلیٹ مشرقی انگلینڈ کے علاقے نورفوک میں 500سال پرانے آکسبرگ ہال میں ان کے آبائی گھر میں موجود تھی۔ تاریخی ورثے کے حوالے سے کام کرنے والے ادارے کیمطابق چاکلیٹ کے دھاتی ڈبے کے ساتھ ملکہ وکٹوریہ کا ہاتھ سے لکھا یہ پیغام بھی موجود ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میں آپ کے نئے سال کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں۔ڈبے پر ساؤتھ افریقہ 1900 بھی لکھا گیا ہے جبکہ ساتھ میں ملکہ کی تصویر بھی ہے ۔نیشنل ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ ہینری نے ہیلمٹ اور چاکلیٹ کو جنگ کی یادگار کے طور پر رکھ لیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں