اٹلی کے قصبے میں ایک ڈالر میں گھر خریدنے کی سکیم

اٹلی کے قصبے میں ایک ڈالر میں گھر خریدنے کی سکیم

اگر آپ ایک گھر خریدنا چاہے تو کم از کم بھی لاکھوں روپوں کی ضرورت تو ہوتی ہے مگر کیا آپ ایسا مکان خریدنا پسند کریں گے

روم(نیٹ نیوز) جس کی قیمت صرف ایک ڈالر ہو،اٹلی کے قصبے میں ایک ڈالر میں گھر خریدنے کی سکیم کے تحت امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی خاتون روبعیہ ڈئنیلز نے 2019 میں اپنے لیے سسلی کے شہر موسومیلی میں ایک گھر خریدا تھا اور بعد میں مزید دو گھر اپنے بچوں کیلئے خریدے ، تاہم اس پیشکش میں باقی معاملات بھی شامل ہیں جن کا خاتون کو معلوم نہیں ہوسکا۔رپورٹ کے مطابق خریدار کو ایک ڈالر کا مکان خریدنے سے قبل ہزاروں ڈالرز سکیورٹی ڈپازٹ کی مد میں جمع کرانے ہوتے ہیں، خریدار کو تین سال کے اندر اندر تزئین و آرائش کا کام مکمل کرنا ہوگا جس کے بعد سکیورٹی ڈپازٹ واپس مل جاتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں