اپنے پنکھے کو ایئرکنڈیشنر میں تبدیل کیجیے ، وہ بھی گھر بیٹھے !
فرش پر رکھے جانے والے عام پنکھے کو تھوڑی سی محنت کرکے ایئر کنڈیشنر میں تبدیل کرکے ٹھنڈی ہوا کھائی جاسکتی ہے
کراچی(نیٹ نیوز)فرش پر رکھے جانے والے عام پنکھے کو تھوڑی سی محنت کرکے ایئر کنڈیشنر میں تبدیل کرکے ٹھنڈی ہوا کھائی جاسکتی ہے ۔ سب سے پہلے کولڈ ڈرنک کی دو بوتلیں لیجیے ،دونوں بوتلوں کے پیندے اس طرح کاٹیے کہ نچلا حصہ مکمل طور پر الگ نہ ہو بلکہ ایک طرف سے جڑا رہے جسے ڈھکنے کی طرح کھولا جاسکے ، بوتلوں کے باقی نچلے حصے میں نصف پر چاروں جانب گول سوراخ کردیجیے ،بوتلوں کے ڈھکنے مضبوطی سے بند کرکے انہیں اُلٹا کیجیے اور باریک تار کی مدد سے پیڈسٹل فین کے پیچھے والی جالی پر باندھ دیجیے ،اب فریزر میں جمائی گئی برف کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے لے کر ان سے بوتلوں کو آدھا بھر دیجیے ،یہ کارروائی مکمل کرنے کے بعد پیڈسٹل فین چلا دیجیے اور اس کے سامنے بیٹھ کر ایئر کنڈیشنر جیسی ٹھنڈی ہوا کا لطف لیجیے ۔اگر تحریری طور پر یہ بات سمجھ میں نہ آئی ہو تو ساری تفصیل ویڈیو میں دیکھ لیجیے ۔