انجینئرز نے انسان نما نرم چہرے والا روبوٹ ایجاد کرلیا

انجینئرز نے انسان نما نرم چہرے والا روبوٹ ایجاد کرلیا

کولمبیا یونیورسٹی کے انجینئروں نے انسان نما نرم چہرے والا روبوٹ ‘‘ایوا’’ ایجاد کرلیا ہے جو اپنے چہرے سے انسانی تاثرات اور جذبات کا اظہار کرسکتا ہے ۔واضح رہے کہ انسانی چہرے میں 42 پٹھے ہوتے ہیں

نیویارک سٹی(نیٹ نیوز)جنہیں جزوی طور پر استعمال کرکے ہم مختلف جذبات اور تاثرات کا اظہار کرتے ہیں۔ایوا کا چہرہ کسی بالغ انسان جیسا ہے جو ایک نرم ربر استعمال کرکے ، تھری ڈی پرنٹر سے بنایا گیا۔ربر کے اس چہرے کو ایک کھوپڑی پر لگایا گیا ہے جبکہ اس کے پچھلے حصے کو متعدد مقامات پر باریک تاروں کے ذریعے موٹروں سے جوڑ دیا گیا ہے ۔چہرے پر کوئی خاص تاثر یا جذبہ ظاہر کرنے کیلئے ان موٹروں کو ایک مخصوص ترتیب سے گھما کر اس چہرے کے الگ الگ حصوں میں مختلف تناؤ پیدا کیا جاتا ہے ۔ اس وقت یہ روبوٹ چہرہ غصے ، اکتاہٹ، خوف، لطف، دکھ، اداسی، حیرت اور درجنوں دوسرے انسانی جذبات کا اظہار کرسکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں