گول گپے کھانے کے شوقین گائے اور بچھڑا،ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں
نئی دہلی (نیٹ نیوز)سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔حال ہی میں وائرل ہوئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ گائے اور بچھڑا گھاس کے بجائے مزے سے گول گپے کھا رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص گائے اور اس کے بچے کو گول گپے کھلا رہا ہے جو دونوں بہت شوق سے کھا رہے ہیں۔اس ویڈیو سے اس بات کا اندازہ بھی ہوتا ہے کہ گول گپے صرف انسانوں کے ہی نہیں بلکہ شاید گائے کے بھی پسندیدہ ہیں۔کچھ عرصہ قبل ایک گائے کی سڑک پرڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی ۔