جنگ سے عرب ممالک کو 186ارب ڈالر کا نقصان

جنگ سے عرب ممالک کو 186ارب ڈالر کا نقصان

لڑائی فوری بند کرنیکی اپیل کرتے ہیں ،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

عمان(اے ایف پی )اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے سے پیدا ہونے والی جنگ جو پورے مشرقِ وسطیٰ میں پھیل چکی ہے اس نے عرب ممالک کو 186ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے ، انہوں نے لڑائی کو فوری طور پر بند کرنے کی اپیل کی۔اقوامِ متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل عبد اللہ الدرداری نے عمان میں صحافیوں سے بات کرتے کہاہم امید کرتے ہیں کہ لڑائی کل رک جائے کیونکہ ہر روز کی تاخیر کا عالمی معیشت پر منفی اثر پڑتا ہے ۔ ہمار ا تخمینہ ہے کہ ایک ماہ کی جنگ سے عرب خطے کی مجموعی پیداوار (GDP) کا تقریباً چھ فیصد نقصان ہوا ہے ۔یعنی خطے کی معیشت نے صرف ایک ماہ میں تقریباً186ارب ڈالر کھو دئیے ہیں۔ تیل سے مالا مال خلیجی ممالک سب سے زیادہ بوجھ برداشت کر رہے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں