کینیڈین اداکارہ سیلین ڈیون کی طویل وقفے کے بعد سٹیج پر واپسی

کینیڈین اداکارہ سیلین ڈیون کی  طویل وقفے کے بعد سٹیج پر واپسی

لاس اینجلس(اے پی پی)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکارہ سیلین ڈیون نے طویل وقفے کے بعد سٹیج پر واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال خزاں میں پیرس میں 10 کنسرٹ کریں گے۔

گلوکارہ نے اپنی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر کیے گئے اعلان میں کہاکہ یہ کنسرٹ ستمبر اور اکتوبر کے دوران پیرس میں منعقد ہوں گے ۔سیلین ڈیون، جو اپنے مشہور گانے مائی ہارٹ ول گو آن کے باعث عالمی شہرت حاصل کر چکی ہیں، نے 2022 میں ایک اعصابی بیماری کی تشخیص کے بعد اپنی فنی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں