لاہور ائیرپورٹ :بھائی کی سفری دستاویزات پر اٹلی جانے کی کوشش پر مسافر گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ایک مسافر کی جعلی شناخت استعمال کرتے ہوئے اٹلی جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے خود کو رحمن طارق ظاہر کیا، تاہم جانچ پڑتال کے دوران اس کا اصل نام محمد احسان طارق سامنے آیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم اپنے بھائی رحمن طارق کی سفری دستاویزات استعمال کر رہا تھا، جو اس کے بھائی نے اٹلی سے بذریعہ ڈاک پاکستان بھیجی تھیں ۔ ملزم 2016 سے 2018 تک اٹلی میں قیام کر چکا ہے ، اطالوی زبان سے خوب واقف ہے مزید کاروائی کے لیے ملزم انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ۔