ایران کے ساتھ تجارتی قوانین میں نرمی کا خیرمقدم

ایران کے ساتھ تجارتی قوانین میں نرمی کا خیرمقدم

نرمی تجارتی ہدف کے حصول میں معاون ثابت ہوگی،عاطف اکرام شیخ

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے وفاقی وزارتِ تجارت کی جانب سے ایران، وسطی ایشیائی ریاستوں اور آذربائیجان کو برآمدات کیلئے مالی انسٹرومنٹس کی لازمی شرط سے عارضی استثنا دینے کے فیصلے کو سراہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بروقت اور کاروبار دوست اقدام وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی بصیرت کا مظہر ہے جوکہ ایف پی سی سی آئی کا دیرینہ مطالبہ بھی تھا۔

عاطف اکرم شیخ کے مطابق 24 مارچ سے 21 جون 2026 تک کیلئے لیٹر آف کریڈٹ اور بینک گارنٹی سے تقریباً تین ماہ کے عرصے کیلئے دی گئی یہ چھوٹ پاکستانی برآمدکنندگان کیلئے اہم سہارا ثابت ہوگی، خاص طور پر ان موجودہ نازک علاقائی و سمندری حالات کے تناظر میں یہ ضروری تھا۔ یہ نرمی پاکستان اور ایران کے درمیان 10 ارب ڈالر کے دوطرفہ تجارتی ہدف کے حصول میں معاون ثابت ہوگی جبکہ حالیہ کسٹمز ڈیٹا بھی اس راہداری کی بڑی تجارتی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں