الکا یاگنک دو سال سے نایاب سماعتی بیماری میں مبتلا

 الکا یاگنک دو سال سے نایاب سماعتی بیماری میں مبتلا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی پلے بیک گلوکارہ الکا یاگنک نے ایک بار پھر اپنی صحت کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے کہ وہ اب بھی ایک نایاب سماعتی بیماری میں مبتلا ہیں، جس کے باعث وہ نئے گانے ریکارڈ نہیں کر پا رہیں۔

الکا یاگنک نے 2024 میں پہلی بار بتایا تھا کہ وہ ایک وائرل انفیکشن کے نتیجے میں ہونے والی حسی و اعصابی سماعت کی کمی کا شکار ہو گئی ہیں۔ انہوں نے اس بیماری کو اپنی زندگی کا ایک بڑا اور اچانک دھچکا قرار دیا تھا ،حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اس بیماری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکیں، جس کی وجہ سے انہیں گانے کی نئی آفرز چھوڑنی پڑ رہی ہیں۔ ان کے مطابق، میوزک ڈائریکٹرز اب بھی ان سے رابطہ کرتے ہیں، لیکن وہ کام کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں