ایران جنگ سے ترسیلاتِ زر میں کمی کا خدشہ ، عدنان پراچہ

ایران جنگ سے ترسیلاتِ زر میں کمی کا خدشہ ، عدنان پراچہ

افرادی قوت کی برآمد، زرمبادلہ کی حفاظت کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے سابق وائس چیئرمین عدنان پراچہ نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے حکومتِ پاکستان اور متعلقہ حکام سے زور دار اپیل کی کہ وہ ملک کی افرادی قوت کی برآمد اور بیرونی زرمبادلہ کی حفاظت کیلئے فوری اور ہنگامی اقدامات کریں۔ عدنان پراچہ کے مطابق پاکستان کی اوورسیز افرادی قوت کا زیادہ تر حصہ خلیجی ممالک میں کام کر رہا ہے اور ملک میں آنے والی زرمبادلہ کی بڑی مقدار انہی ممالک سے موصول ہوتی ہے ،ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے جولائی 2026 سے پاکستان میں ترسیلاتِ زر میں ممکنہ کمی کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ وطن واپس آنے والے محنت کشوں کے لیے ایک جامع پلان تیار کیا جائے تاکہ ان کی بحالی اور روزگار کے مواقع یقینی بنائے جاسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں