ساحر بگا کا پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی کا مطالبہ
اسلام آباد (این این آئی) گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔
ایک انٹرویو میں گلوکار نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی چھوٹی سی بات بھی ہوتی ہے تو بھارت ہم پر پابندیاں لگا دیتا ہے، مثال کے طور پر ہمارا سپوٹی فائے (میوزنک چینل)پر بھارت میں پابندی ہے تاہم پاکستان میں بھارتی گانے چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے گانوں پر بھارت میں پابندی لگی ہے تو پاکستان میں بھی بھارتی گانوں پر پابندی ہونی چاہیے ، اپنی میوزک انڈسٹری کو عزت دینی چاہیے ۔گلوکار نے کہا کہ شروعات بھارت نے کی تھی تو ہماری عوام اور حکومت کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔