پاکستان میں اچھی یادیں ،مزید اچھا وقت گزرے گا:کانوے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر ڈیون کانوے نے کہا ہے کہ پاکستان میں اچھی یادیں ہیں اور اب مزید اچھا وقت گزرے گا۔۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بیٹر ڈیون کانوے نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ بھی یہاں چیمپئنز ٹرافی کے لیے گزارے وقت کی اچھی یادیں ہیں، اب کراچی میں بھی پی ایس ایل کے میچز ہونے ہیں، وہاں رنز کیے ہیں، کراچی میں پچز بیٹنگ کے لیے اچھی ہوتی ہیں۔