اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈالر خریداری میں تیزی

اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈالر خریداری میں تیزی

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم بنانے اور روپے پر دباؤ کم کرنے کیلئے فارن ایکسچینج سے ڈالر کی خریداری کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2025ء کے دوران مرکزی بینک نے انٹربینک سے 1ارب ڈالر خریدے ۔ نومبر 2025ء میں اسٹیٹ بینک نے 60 کروڑ ڈالر مالیت کا زرمبادلہ خریدا تھا۔ جنوری 2025ء سے دسمبر 2025ء تک اسٹیٹ بینک6 ارب 90 کروڑ ڈالر کی خریداری کر چکا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ مرکزی بینک گزشتہ 12 ماہ سے فارن ایکسچینج مارکیٹ میں متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں