چین میں 905میٹر دنیا کا طویل ترین ایسکیلیٹر مکمل

چین میں 905میٹر دنیا کا طویل ترین ایسکیلیٹر مکمل

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کے پہاڑی شہر چونگ چنگ میں دنیا کی سب سے طویل آؤٹ ڈور ایسکیلیٹر (برقی سیڑھی) عوام کے لیے کھول دی گئی ہے ، جو آدھے میل سے بھی زیادہ طویل ہے اور مسلسل اوپر کی جانب جاتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ۔

‘گاڈیس ایسکیلیٹر’ کے نام سے جانی جانے والی یہ منفرد تعمیر ووشان ضلع کے وسط سے گزرتی ہے ۔یہ ایک کھڑی ڈھلوان کے نچلے حصے سے شروع ہو کر سیدھا اوپر آسمان کی طرف جاتی ہے ، اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ آسمان کو چھو رہی ہو۔اس کے سائز اور وسعت کو ویڈیوز میں مکمل طور پر دکھانا بھی مشکل ہے ۔فائننشل ٹائمز کے مطابق اس ایسکیلیٹر کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک پہنچنے میں تقریباً 21 منٹ لگتے ہیں اور یہ غالباً اپنی نوعیت کی دنیا کی سب سے بڑی ایسکیلیٹر ہے ۔ وو شان میں روزانہ تقریباً نو ہزار افراد اس ایسکیلیٹر کا استعمال کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں