وزیر خزانہ سے وزیر اعلیٰ پختونخوا کی ملاقات، تعاون پر اتفاق

وزیر خزانہ سے وزیر اعلیٰ پختونخوا کی ملاقات، تعاون پر اتفاق

سہیل آفریدی نے صوبہ کے معاشی، مالی مسائل سے آگاہ کیا، تعاون کی ضرورت پر زور صوبائی حکومتوں کو مالی چیلنجز سے نمٹنے میں ہرممکن سہولت فراہم کی جائیگی:محمد اورنگزیب

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان باہمی روابط اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے خیبر پختونخوا کو درپیش مختلف معاشی اور مالی مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت صوبے کے تمام جائز مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومتوں کو درپیش مالی چیلنجز سے نمٹنے میں ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں